26 جولائی، 2020، 11:31 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 83884867
T T
0 Persons
ایران، بین الاقوامی عدالت میں امریکی لڑاکا طیاروں کی جارحیت پر مقدمہ چلائے: ایرانی پروفیسر

تہران، ارنا - تہران یونیورسٹی کے پروفیسر برائے بین الاقوامی قانون نے کہا کہ ایران ایرانی مسافر طیارے پر امریکی لڑاکا طیاروں کی جارحیت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کرسکتا ہے۔

 یہ بات یوسف مولایی نے آج بروز اتوار ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نےدو ایف۔15 امریکی لڑاکا طیاروں کی جانب سے شامی فضائی حدود میں ایرانی مسافر بردار طیارے کو ہراسان کرنے کی کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شکاگو کنونشن کے تمام ممبر ممالک او بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کا فرض ہے کہ  وہ سویلین ہوائی جہازو کی پرواز کو یقینی بنائیں۔

مولایی نے کہا کہ مذکورہ کنونش کے مذکورہ کنونشنوں کے اصولوں کے مطابق ممالک کو پرواز کی سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کا حق نہیں ہے اور انہیں پرواز کی حفاظت پر عمل کرنا چاہئے۔

اس بین الاقوامی وکیل نے امریکہ کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے کہا کہ اپنے لڑاکا طیاروں کی پرواز کی وجہ بصری معائنہ تھا، اس کے باوجود امریکی طیاروں نے اس مسافر طیارے کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور اس کا بین الاقوامی قانون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 ایرانی ایئر لائن ماہان ایئر کی پرواز نمبر ’’گیارہ باون‘‘ جمعرات کی شام، تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے بیروت کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ماہان ایئر کی مذکورہ پرواز بین الاقوامی فضائی حدود میں سفر کرتے ہوئے شامی حدود میں داخل ہوئی جہاں دو امریکی جنگی ایف۔15 طیاروں نے اچانک اس کا راستہ روکنے کی خطرناک طریقے سے کوشش کی تاہم ایرانی پائلٹ نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کی اونچائی کم کی اور اس نے جہاز کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ مگر پائلٹ کے اس ہنگامی عمل کے سبب طیارے کو غیر معمولی جھٹکے لگے اور نتیجے میں متعدد عملے اور مسافر زخمی ہوئے۔

ماہان ایئر لائن کی پرواز نے سیکورٹی کے حوالے سے اطمینان حاصل ہوجانے کے بعد اپنا سفر جاری رکھا اور بیروت ایئر پورٹ پر مسافروں کو اتارنے کے بعد جمعے کی صبح وہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ واپس پہنچ گئی۔

قابل ذکر ہے ایرانی ایوی ایشن تنظیم نے گزشتہ روز ایرانی مسافر بردار طیارے پر امریکی لڑاکا طیاروں کی جارحیت پر آئی سے اے او کا احتجاج کیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے بھی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں ایرانی مسافر بردار طیارے پر امریکی دہمکی کیلیے جلد ہی اپنے احتجاج کا اعلان کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .